علی خان مندوخیل ژوب: – بلوچستان کے ضلع شیرائی کے پہاڑی علاقے میں واقع  لیویز پولیس اسٹیشن پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا۔

انتظامیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی فوری تصدیق نہیں کی گئی۔

مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے، مگر اس بارے میں کوئی باضابطہ سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ لیویز ذرائع نے رات گئے تین اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کردی:

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید تفصیلات سامنے آنے تک صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

 جیسے ہی مزید معلومات دستیاب ہوں گی، قارئین کو آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.