بلوچستان حکومت ورکنگ ویمن کو بائیکس فراہم کرے گی

:نیوز ڈیسک، کوئٹہ
بلوچستان نے ملک کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان کا پہلا خودکار ڈیجیٹل فنانشل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف کرا دیا، جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے منگل کے روز کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اس نظام کو شفافیت، اچھی حکمرانی اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام عوام کو اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی مالی اور فزیکل پیش رفت براہِ راست موبائل یا لیپ ٹاپ کے ذریعے دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیا نظام افسران کو بروقت اور درست فیصلے کرنے میں مدد دے گا اور سرکاری محکموں میں "انڈر ٹیبل” طریقہ کار کو مکمل طور پر ختم کرے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس اب ڈیجیٹل ٹیبلٹس پر منعقد ہوں گے تاکہ فیصلوں میں تاخیر کا خاتمہ ہو سکے۔

وزیر اعلیٰ نے اس نظام کو بلوچستان میں شفاف حکمرانی اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کی ضمانت قرار دیتے ہوئے تمام سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں میں ای۔فائلنگ سسٹم فوری طور پر نافذ کریں۔

سیکرٹری خزانہ عمران زرکون نے بریفنگ میں بتایا کہ یہ نظام مکمل طور پر مقامی آئی ٹی ماہرین کی کاوش ہے۔ اب تمام محکمے اپنی بجٹ درخواستیں آن لائن جمع کرائیں گے جبکہ ہر مرحلے کی منظوری اور مالی شفافیت دستاویزی شکل میں دستیاب ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ای۔فائلنگ ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور بونس کا اعلان بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.