سٹاف رپورٹر
خاران گزشتہ رات خاران کے علاقے گردینہ میں غیرت کے نام پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت غلام نذر اور شا کی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال خاران منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ذمے داروں کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات ملک میں ایک سنگین سماجی مسئلہ ہیں، جنہیں ختم کرنے کے لیے قانون سازی اور سماجی سطح پر مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔