سٹاف رپورٹر
کوئٹہ ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے سنیئر نا ئب صدر حا جی اختر کا کڑ نے کہا ہے کہ ملک اور بلو چستان کی معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے ۔
کہ افغانستان سمیت دیگر ہمسائیہ ممالک کے ساتھ نئے بزنس گیٹس کا قیام عمل میں لا کر غیر فعال بزنس گیٹس کوجلد از جلد فعال کیا جا ئے،زرعی سیزن میں بلو چستان میں مقامی سطح پر پیدا ہو نے والے پھلوں اور سبزی جا ت کی ہمسائیہ مما لک سے درآمدزرعی شعبے سے وابستہ افراد کی مشکلات میں مزید اضا فہ کا سبب بن رہا ہے۔
حکومت اس با بت زمینداروں و دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھا ئے ، بلو چستان میں شاہرا ہوں کی بندش کے ساتھ ہی ہوائی جہاز کے ٹکٹس میں بے تحاشہ اضا فہ قابل حیرت و تشویش ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان میں سابق نگرا ن وزیر اعلیٰ علا ئو الدین مری و دیگر کا روبا ری شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا ۔
حا جی اختر کا کڑ کا کہنا تھا کہ ملک اور صو بے کی معاشی ترقی کا راز ہمسائیہ مما لک کے ساتھ نئے بزنس گیٹس کے قیام اور غیر فعال بزنس راہداریوں کو فعال کر نے میں مضمر ہے ہمسائیہ ملک افغانستان کے غیر فعال بزنس گیٹ با دینی با رڈر کی فعالی ، قمر الدین کا ریز ،گلستان ،تو بہ نو شکی ،کیچ سمیت بلو چستان کے گیا رہ اضلاع افغان با رڈر سے منسلک ہیں ان تمام پر نئے بزنس گیٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔
اس کے بغیر درآمد ات میں اضا فہ اور ملک و صو بے کی معاشی ترقی اور بیروزگا ری کا خاتمہ ممکن نہیں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جا نب سے ہمسائیہ مما لک سے عین زرعی سیزن میں مختلف پھلوں اور سبزی جا ت کی درآمد کا فیصلہ و معاہدہ مقامی زمینداروں کے لئے مشکلات میں اضافہ کا موجب بن رہا ہے ۔
حکومت کو ایسے کسی بھی معاہدے اور فیصلے سے قبل زمینداروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتما د میں لینا چا ہئے۔
تا کہ مقامی تا جر اور زمیندار متا ثر نہ ہو ،انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں شاہرا ہوں کی بندش کے ساتھ ہی ہوائی جہا ز کے ٹکسٹس ریٹ میں بے تحاشہ اضافہ ہما رے لئے با عث تشوشی ہے بلکہ ہر با ر شاہراہ کی بندش کے ساتھ ائیر ٹکٹس میں اضافہ سوالات کو جنم دے رہا ہے
اس با بت ہم نے وفاقی حکومتی نما ئندوں اور صو با ئی اعلیٰ حکام سے با رہاں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے جو ما یو س کن ہے ۔