سٹاف رپورٹر: کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد رہے گی۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس دوران سیاسی جلسے، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی منعقد نہیں کی جا سکیں گی۔ اسی طرح چہرہ ڈھانپنے، ماسک پہننے اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

حکومتی ہدایت کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.