منان مندوخیل

کوئٹہ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں جدید طبی سہولیات کا افتتاح کر دیا، جن میں ایم آر آئی مشین، کیتھ لیب اور ڈیجیٹل فارمیسی شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، اراکین اسمبلی، سیکرٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر واسع کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ حکومت بلوچستان سول اسپتال میں خدمات سرانجام دینے والے ماہر طب ڈاکٹر واسع کو اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر واسع نے انگلینڈ میں 32 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ چھوڑ کر بلوچستان میں ڈیڑھ لاکھ روپے پر عوامی خدمت کو ترجیح دی، جو ایک مثالی اور قابلِ تحسین فیصلہ ہے۔

جدید سہولیات اور اصلاحات

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ:

سول اسپتال کی تعمیرِ نو کے لیے ایک ارب روپے بجٹ میں مختص کیے گئے ہیں۔

جدید مشینری اسپتال میں نصب کی گئی ہے۔

نصب شدہ ایم آر آئی مشین (1.5 TASLA) موجودہ وقت کا جدید ماڈل ہے اور یہ سہولت چوبیس گھنٹے دستیاب رہے گی۔

سول اسپتال میں کیتھ لیب بھی فعال کر دی گئی ہے۔

ماضی میں فارمیسیوں میں کرپشن عام تھی، جس کے خاتمے کے لیے فارمیسی کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت میں بہتری

وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت اور محکمہ صحت کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہتری اور اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور اصلاحات کے عمل میں مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.