صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اجلاس میں نصیرآباد سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، آبی وسائل کے بہتر استعمال اور سڑکوں و بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
دونوں وزراء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام ان کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا
کہ بلوچستان کی ترقی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ میر صادق عمرانی نے کہا کہ محکمہ آبپاشی زرعی ترقی اور پانی کے مؤثر استعمال کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے، جبکہ میر سلیم کھوسہ نے یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ (ن) صوبے میں ترقیاتی عمل کے تسلسل کو ہر ممکن حد تک یقینی بنائے گی