کوئٹہ (جمعرات): بلوچستان میں پندرہ روز کی معطلی کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی۔ یہ فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے بعد کیا گیا۔
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو ہدایت دی کہ صوبے میں انٹرنیٹ کی سہولت بحال کی جائے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ دو گھنٹوں میں سروس مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ علاقے جہاں سیکیورٹی خدشات نہیں تھے، وہاں انٹرنیٹ کی سہولت فوری بحال ہو گئی۔ عوام نے اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر واپس آکر اس خبر کو شیئر کیا۔
یاد رہے کہ حکومت نے 6 اگست کو سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر صوبے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی۔