نیوز ڈیسک : کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ حالیہ ایک اہم گرفتاری کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ٹارگٹ کلرز سے متعلق ایک سراغ ملنے پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایک چھاپے کے دوران ضمیر ایڈووکیٹ بھی حراست میں آئے تھے تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ شاہد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز ایسے علاقوں میں آپریٹ کر رہی ہیں جہاں دوست اور دشمن کی پہچان مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے اجتماعی کوششوں اور عوامی تعاون کی ضرورت ہے جبکہ کسی بے قصور کے ساتھ ناحق سلوک نہیں کیا جائے گا، پوچھ گچھ ایک قانونی عمل ہے