سٹاف رپورٹر: کوئٹہ، 19 اگست –

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے کی سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمۂ فشریز کو ہدایت کی ہے کہ اس عمل کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ ماہی گیروں اور مقامی آبادی کے ساتھ ناانصافی ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم خان کھوسہ، میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ بابر خان اور تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز شریک تھے۔

اجلاس میں مختلف محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سو فیصد فنڈز رکھنے والی تمام چھوٹی اسکیمیں یکم جنوری تک مکمل کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی فلاح کے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر تمام محکموں کو مختص فنڈز کے شفاف اور بروقت استعمال کی ہدایت بھی دی اور کہا کہ اس کے لیے مربوط مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم تشکیل دینا ناگزیر ہے۔ تمام محکموں کو پابند کیا گیا ہے کہ منصوبوں کی تکمیل اور فنڈز کے استعمال سے متعلق ماہانہ رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ تاخیر یا غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں تعلیمی شعبے پر بھی گفتگو ہوئی جہاں وزیر اعلیٰ نے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں اصلاحات کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا کر بورڈ کو مثالی ادارہ بنایا جائے گا۔

مزید برآں، وزیر اعلیٰ نے آئندہ اجلاس میں فارن فنڈڈ اور وفاقی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کاغذی منصوبہ بندی کے بجائے زمینی حقائق کے مطابق قابلِ عمل منصوبے تشکیل دیے جائیں اور صرف ایسے ہی پی سی ون منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایت دی کہ نئے مالی سال کے بجٹ سے کم از کم تین ماہ قبل تمام ترقیاتی منصوبوں کی محکمانہ منظوری کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان پر بروقت اور مؤثر عمل درآمد ممکن ہو سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.