نیوز ڈیسک
ڈیرہ بگٹی– بلوچستان کے علاقے لنجو سغاری میں بارودی سرنگ کا زور دار دھماکہ ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں اس سے قبل بھی بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کو بارودی سرنگوں سے کلیئر کرایا جائے تاکہ مزید انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو.