سٹاف رپورٹر:

کوئٹہ – حکومت بلوچستان نے جھالاوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال منصوبے کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اب اس منصوبے پر کام کی ذمہ داری محکمہ مواصلات و تعمیرات کو سونپ دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے منصوبے کی سست رفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ازسرنو پی سی ون تیار کیا جائے اور منصوبے پر فوری رفتار سے کام شروع کیا جائے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اقدام منصوبے کو فعال بنانے اور صوبے میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ عوام کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.