نمائندہ خصوصی :
زیارت – ذرائع کے مطابق زیارت کے معروف تفریحی مقام زرزری سے اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی کو نامعلوم مسلح افراد نے بیٹے سمیت اغوا کر لیا۔
واقعے کے وقت افضل باقی اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح میں مصروف تھے۔ حملہ آوروں نے اہل خانہ کو موقع پر چھوڑ دیا جبکہ گن مین اور ڈرائیور کو کچھ فاصلے پر آزاد کر دیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مغوی کی تلاش کی جا رہی ہے