ناشاد بلوچ :

سبی: سبی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکہ ہوا جب جعفر ایکسپریس پنجاب سے گزر کر جا چکی تھی۔ پولیس کے مطابق کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے فوراً بعد ہوا، جس سے ٹریک کو معمولی نقصان پہنچا۔ تاہم خوش قسمتی سے مسافروں یا عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

حکام جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور ممکنہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ تخریب کاری کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، تاہم حتمی رائے تفتیش کے بعد سامنے آئے گی۔

یہ خبر ایک ابتدائی اطلاع پر مبنی ہے، جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، اپڈیٹ کر دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.