نیوز ڈیسک :

اسلام آباد – وزارت داخلہ نے پی او آر (Proof of Registration) کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا، جبکہ باقی ماندہ افغان شہریوں کی واپسی یکم ستمبر سے مرحلہ وار ہوگی۔ یہ فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکیورٹی خدشات اور وسائل پر بڑھتے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی پہلے سے جاری IFRP فیصلے کے مطابق جاری رہے گی۔ اس عمل میں وزارت خارجہ بین الاقوامی اداروں، افغان عبوری حکومت اور UNHCR کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کرے گی۔

وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران پی او آر ہولڈرز کا مکمل ڈیٹا صوبائی اور ضلعی کمیٹیوں کو فراہم کرے گی۔ نادرا، ٹرانزٹ ایریاز اور بارڈر ٹرمینلز پر واپس جانے والوں کی رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات کرے گا، جبکہ ایف آئی اے نامزد بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر واپسی کے عمل کو سہولت فراہم کرے گا۔

تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ ایجنسیوں کو پی او آر ہولڈرز کی مکمل میپنگ کرنے اور صوبائی ایکشن پلان وزارت داخلہ کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹرانزٹ ایریاز کا تعین، نقل و حمل اور مالی معاونت کا بندوبست، ضلعی و صوبائی سطح پر کمیٹیاں، کنٹرول رومز کی بحالی، ہاٹ لائن اور شکایتی سیل کا قیام بھی اس منصوبے میں شامل ہیں۔

فارین نیشنل سیکیورٹی ڈیش بورڈ (FNSD) وطن واپسی کی روزانہ پیشرفت کی نگرانی کرے گا۔ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے اپنے فوکل پرسنز کی تازہ تفصیلات وزارت داخلہ کو فوری فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ رابطہ کاری کے لیے وزارت داخلہ نے سیکشن آفیسر سیکیورٹی کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.