Screenshot

سٹاف رپورٹر:

کوئٹہ: مستونگ سے تعلق رکھنے والے نثار احمد اور آمنہ بی بی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی جانوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

نثار احمد کے مطابق، انہوں نے 30 جولائی کو عدالت کے ذریعے آمنہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی۔ تاہم، لڑکی کے خاندان کی جانب سے ان پر اغوا کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے اور مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

نثار احمد نے الزام عائد کیا کہ ان کی اہلیہ کے والد، قادر بخش شالانی، کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے اور ان کے سسرالی رشتہ دار فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ اگر انہیں یا ان کی اہلیہ کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اس کے ذمہ دار قادر بخش شالانی ہوں گے۔ جوڑے نے مطالبہ کیا کہ انہیں قانونی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ پرامن زندگی گزار سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.