سید قسیم شاہ

کوئٹہ :وفاقی تحقیقاتی ادارہ بلوچستان زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ چھاپہ مار کارروائیاں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کی گئیں، جن میں بڑی مقدار میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کی تفصیلات

کارروائیوں کے دوران گرفتار ہونے والے افراد میں محمد رمضا، احمد، عبدالکریم، خیر محمد، عبدالاحد، رحمت اللہ، عبدالباقی، علاؤالدین، عبدالمالک، عبدالصمد، سید گل، مہدی، سعید خان، حاجی نذیر، حاجی عبد الواحد اور اسداللہ شامل ہیں۔ ملزمان کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے اور یہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی منی ایکسچینج نیٹ ورک سے وابستہ تھے۔

برآمد شدہ کرنسی کی تفصیل

ایف آئی اے حکام کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں میں مجموعی طور پر 39 لاکھ 61 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

6047.9 ملین ایرانی ریال

15 لاکھ 56 ہزار عراقی دینار

8800 افغان افغانی

1000 کورین وان

400 ترک لیرا

144 امریکی ڈالر

دیگر اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے

کارروائیوں کے دوران ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر اہم دستاویزی شواہد بھی برآمد کیے گئے، جو غیر قانونی مالی سرگرمیوں کی تصدیق کرتے ہیں۔

تحقیقات کا آغاز، قانونی کارروائی جاری

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب فراہم نہ کر سکے، جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.