اچھی خبر: پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ممالک کا سفر اب مزید آسان

نیوز ڈیسک: پاکستانی شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ 2025 کی دوسری ششماہی کے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق 32 ممالک نے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا پالیسیوں میں نرمی کر دی ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کا درجہ 100ویں نمبر پر ہے، جو صومالیہ اور یمن کے ساتھ مشترکہ ہے۔ اگرچہ رینکنگ زیادہ بہتر نہیں، لیکن اب پاکستانی شہریوں کے لیے دنیا کے کئی ممالک کا سفر پہلے سے آسان ہو گیا ہے۔

یہ ممالک تین زمروں میں تقسیم کیے گئے ہیں:

ویزا فری (بغیر ویزا داخلہ)

ویزا آن ارائیول

الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن یعنی آن لائن منظوری


ویزا فری ممالک 12:

ان ممالک میں پاکستانی شہریوں کو ویزا کی ضرورت نہیں:

بارباڈوس

کُک آئی لینڈز

ڈومینیکا

ہیٹی

مڈغاسکر

مائکرونیشیا

مونٹسیراٹ

نیوئے

روانڈا

سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینیڈائنز

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو

وانواتو


ویزا آن ارائیول ممالک 17:

یہاں پاکستانی مسافر پہنچنے پر آسانی سے ویزا حاصل کر سکتے ہیں:

تووالو

انڈونیشیا

تیمور لیسٹے

صومالیہ

سیرالیون

سینیگال

ساموآ

قطر

پالاﺅ

نیپال

موزمبیق

مالدیپ

گنی-بساﺅ

جبوتی

کوموروس

کیپ وردے

کمبوڈیا


الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن ممالک :

ان ممالک میں آن لائن منظوری سے ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے:

کینیا

سیشلز

سری لنکا


اگرچہ پاکستانی پاسپورٹ پر عالمی سفر کے حوالے سے کچھ پابندیاں اب بھی موجود ہیں، لیکن یہ 32 ممالک سیاحت، کاروبار یا دیگر مقاصد کے لیے کم دستاویزات اور آسان عمل کے ساتھ بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔ بیرونِ ملک جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے افراد کے لیے یہ ممالک قابل غور آپشنز ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.