ویب ڈیسک
کوئٹہ :جمعیت اسلامی (جے آئی) نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کیا۔ مارچ کو روکنے کے لیے بلوچستان میں مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، جن میں غلہ منڈی، طور ناصر اور چمن پھاٹک کے علاقے شامل ہیں۔
ان رکاوٹوں کے باوجود مولانا کا قافلہ تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ “ہماری پرامن لانگ مارچ کو کسی بھی حکومتی حربے سے روکا نہیں جا سکتا۔ ہم پرامن لوگ ہیں، اشتعال انگیزی کا جواب نہیں دیں گے اور پرامن طریقے سے اسلام آباد پہنچیں گے۔”
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مارچ پرامن مزاحمت کے لیے ہے اور اس کی راہ میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔