تعلیم

قلعہ سیف اللہ – بلوچستان کے ذہین اور محنتی طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ ولد نور سائل نے راولپنڈی بورڈ کے سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 97 فیصد نمبر حاصل کیے اور تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔ یہ نمایاں کامیابی نہ صرف اکرام اللہ کے خاندان بلکہ پورے بلوچستان کے لیے قابلِ فخر لمحہ ہے۔

اکرام اللہ کاکڑ وہی ہونہار طالبعلم ہیں جن سے وزیرِاعظم شہباز شریف نے اگست 2022 میں قلعہ سیف اللہ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران ملاقات کی تھی۔ اُن کی ذہانت اور بلند حوصلوں سے متاثر ہو کر وزیراعظم نے انہیں لارنس کالج مری میں مکمل اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا۔

اکرام اللہ کی حالیہ شاندار کامیابی نے اس فیصلے کو درست ثابت کر دیا ہے، اور یہ ظاہر کیا ہے کہ اگر نوجوانوں کو صحیح موقع دیا جائے تو وہ کسی بھی میدان میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ ان کی کامیابی بلوچستان کے طلباء کے لیے ایک روشن مثال ہے اور تعلیمی ترقی کے لیے ایک مثبت پیغام بھی-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.