نمائندہ خصوصی

باجوڑ : خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما مولانا خان زیب اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق واقعہ شنڈئی موڑ کے مقام پر پیش آیا جہاں مولانا خان زیب ’امن پاسون جرگے‘ کے سلسلے میں مقامی مہم چلا رہے تھے۔ اسی دوران حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 

فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار بھی شہید جبکہ تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

 

عوامی نیشنل پارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق مولانا خان زیب پارٹی کی مرکزی کابینہ کے رکن اور علما امور کے سیکریٹری کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اور سیکیورٹی ادارے حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.