فائل فوٹو: فیض الحق

عصمت حنفی:

پشین – بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ فیض الحق نے ثابت کر دیا کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ انہوں نے میٹرک کا امتحان 600 نمبروں کے ساتھ کامیابی سے پاس کرلیا اور سیکنڈ ڈویژن حاصل کی۔

فیض الحق سرکاری گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نوآباد پشین میں بطور چپڑاسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کم عمری میں گھریلو اخراجات اور کفالت کی ذمہ داریوں کے باعث تعلیم کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکے، مگر پڑھنے کا شوق کبھی ختم نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کے اساتذہ اور عملے نے حوصلہ افزائی کی جس سے انہیں دوبارہ پڑھائی کا حوصلہ ملا۔ امتحان پاس کرنے پر اسکول کے اساتذہ اور ساتھی عملے نے انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر خوشی کا اظہار کیا۔

فیض الحق کی یہ کامیابی نہ صرف اُن کے لیے بلکہ اُن تمام افراد کے لیے ایک مثال ہے جو کسی وجہ سے تعلیم مکمل نہ کر سکے مگر دل میں سیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.