یہ تصویر ثمر ھارون بلور کے ایکس اکاونٹ سے لے گئ ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) — عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی مرکزی رہنما ثمر ہارون بلور نے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹویٹر) پر کیا۔

سمّر ہارون بلور نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اے این پی چھوڑ رہی ہیں، تاہم انہوں نے تحریک، کارکنوں اور ولی باغ کے ساتھ وابستگی کو عزت اور احترام کا درجہ دیا۔ انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ اپنی سیاسی وابستگی کو ایک اہم اور یادگار باب قرار دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ہے تاکہ ملکی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔

سمّر بلور کا شمار اے این پی کی فعال اور متحرک خواتین رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ متعدد سیاسی و سماجی معاملات پر مؤقف رکھتی رہی ہیں۔

ان کی جانب سے پارٹی تبدیل کرنے کے اس فیصلے پر سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کی شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.