ژوب: سلیازہ میں سیلابی ریلہ، چار افراد جاں بحق

علی خان مندوخیل، حنیف ترین:  (ویب ڈیسک) –

بلوچستان کے اضلاع ژوب اور ہرنائی میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے قیمتی انسانی جانیں لے لیں۔ ژوب کے تفریحی مقام سلیازہ میں ایک خاندان پکنک کے لیے آیا ہوا تھا جب اچانک آنے والے تیز ریلے نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں ایک خاتون، دو نوجوان لڑکیاں اور ایک کم عمر بچی جاں بحق ہوئیں۔ تمام افراد کا تعلق ضلع ملتان سے تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشیں نکال کر ٹراما سینٹر ژوب منتقل کر دیں۔

یہ افسوسناک واقعہ ژوب شہر سے تقریباً 13 کلومیٹر مشرق میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد لیویز فورس اور مقامی رضاکاروں نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔

ادھر ہرنائی کے سب ڈویژن کھوسٹ میں ندی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث تین افراد — حضرت سید، ذیشان اور ریحان — پھنس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ کی ہدایت پر لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ مون سون کے دوران ندی نالوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس کے کنٹرول روم سے رابطہ کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.