پریس ریلیز

کوئٹہ ( پ ر) بلو چستان ڈیجیٹل پبلشرز فورم نے صوبے میں ڈیجیٹل میڈیا ایڈوٹائزمنٹ کے لیے حکومت بلوچستان کی جانب سے فنڈز مختص کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے صحافت اور ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔یہ بات کے صدر سید علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کہی گئی، جس میں بالاچ ساجدی (روزنامہ انتخاب )، ظفر اچکزئی (ڈیلی قدرت)، اور صادق بلوچ (روزنامہ آزادی) نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں اس فیصلے کو سراہا گیا تاہم اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران محکمہ اطلاعات بلوچستان اس مد میں مختص فنڈز کو استعمال کرنے میں ناکام رہا، جس کے باعث بلوچستان میں ڈیجیٹل میڈیا شدید مالی بحران کا شکار ہوا۔

 

اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کی حمایت کے بغیر ڈیجیٹل میڈیا کو فروغ دینا ممکن نہیں اور پاکستان کی اصل تصویرکو قومی و بین الاقوامی سطح پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ بدلتے ہوئے میڈیا منظرنامے کے پیش نظر اجلاس نےزوریراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا ذاتی طور پر نوٹس لیں اور اس فنڈ کے شفاف اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ بلوچستان کے مقامی ڈیجیٹل فورمز اور پبلشرز کی سرپرستی کی جائے تاکہ انہیں مالی اور ادارتی استحکام حاصل ہو سکے ۔

 

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ فنڈز کے استعمال میں لانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے کیونکہ رواں مالی سال بھی مختص فنڈز کا ایک فیصد بھی استعمال نہیں کیا گیا تھا ‘ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ‘ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند‘چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ‘ سیکرٹری انفارمیشن عمران خان اور ڈی جی پی آر نور کھیتران کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ‘ بلو چستان ڈیجیٹل پبلشرز فورم کے اجلاس میں تنظیم کے نئے ممبران کی درخواستوں پر غور کیا گیا اور متعدد درخواستوں کو منظور بھی کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.