ویب ڈیسک
جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور حق دو تحریک کے قائد و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ ان کا فرزند عبدالباسط بخیروعافیت اپنے گھر پہنچ چکا ہے۔
مولانا ہدایت الرحمٰن نے اس موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے تمام ان افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عبدالباسط کی بازیابی کے سلسلے میں تعاون، دعاؤں اور کاوشوں سے مدد فراہم کی۔
انہوں نے خصوصی طور پر وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیراعلیٰ سندھ، ایس ایس پی کورنگی کراچی، وزراء، ارکان بلوچستان اسمبلی، جماعت اسلامی، حق دو تحریک، اور دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے قائدین و کارکنان کا نام لے کر شکریہ ادا کیا اور ان کے مسلسل رابطے اور تعاون کو سراہا۔
مولانا کا کہنا تھا کہ "مشکل کی اس گھڑی میں جس خلوص سے لوگوں نے ساتھ دیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔”
یہ خبر عبدالباسط کی گمشدگی کے بعد پہلی بار ان کے خیریت سے واپسی کی تصدیق ہے، جس نے اہلِ خانہ اور ان کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔