کوئٹہ، 24 جون 2025
جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور گوادر سے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کی کراچی میں گمشدگی کے واقعے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مولانا ہدایت الرحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس افسوسناک واقعے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور بچے کی فوری بازیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
مزید برآں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی رابطہ کیا اور واقعے کی حساس نوعیت پر گفتگو کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی پولیس اور متعلقہ ادارے فوری طور پر متحرک کر دیے گئے ہیں، اور گمشدگی کے ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ان کی حکومت اس معاملے میں سندھ حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔