کوئٹہ سٹاف رپورٹر

 

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن اور افغان سٹیزن کارڈ (ACC) ہولڈرز کی واپسی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ذاہد سلیم نے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں تارکین وطن کی واپسی کے اعداد و شمار اور درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی۔

چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افراد کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انخلا کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ سختی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے تمام انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلا کے عمل کو تیز کیا جائے اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی باعزت واپسی ممکن ہو سکے۔

شکیل قادر خان نے مزید کہا کہ تمام ضلعی حکام اور متعلقہ ادارے اس معاملے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انخلا کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس سلسلے میں دو ماہ بعد دوبارہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

اجلاس میں مختلف ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جنہوں نے اپنے اضلاع میں تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.