حسین زرکون نمائندہ دکی
دُکی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تھانے پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا۔ سی ٹی ڈی پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں ایک اہلکار نورالدین زخمی ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تھانے پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا، جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔ زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔