سردار محمد خوندی:

چمن بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں سابق رکنِ قومی اسمبلی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولوی صلاح الدین ایوبی کو پاکستانی شہریت کے ثبوت پیش کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

 

اسسٹنٹ کمشنر چمن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں مولوی ایوبی سے کہا گیا ہے کہ وہ 19 جون 2025 کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اپنی پاکستانی شہریت سے متعلق دستاویزات فراہم کریں۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق، ان کی شہریت سے متعلق اعتراضات موصول ہوئے ہیں جن میں ان پر مبینہ طور پر افغان شہری ہونے اور پاکستان میں غیر قانونی قیام کا الزام لگایا گیا ہے۔

 

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر وہ مقررہ وقت پر مطلوبہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے تو ان کے خلاف ملکی قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے، جس میں ملک بدری کا امکان بھی شامل ہے۔

 

یہ پیش رفت بلوچستان کی سیاسی فضا میں خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے کیونکہ مولوی صلاح الدین ایوبی مذہبی اور سیاسی حلقوں میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے اندرونی حلقے بھی اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.