سٹاف رپورٹر

کوئٹہ بلوچستان کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز پیر دوپہر 2 بجے کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کریں گے۔

 

سرکاری ذرائع کے مطابق، کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں صوبے کی مالی ضروریات، ترقیاتی منصوبوں، اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اسکیموں پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور سوشل ویلفیئر کے شعبوں کے لیے اضافی فنڈز مختص کیے جا سکتے ہیں۔ اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ یا حکومتی ترجمان کی جانب سے میڈیا کو باضابطہ بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ بلوچستان حکومت کے اس بجٹ کو صوبے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.