سٹاف رپورٹر
کوئٹہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مشترکہ زیر صدارت کوئٹہ میں انسداد پولیو سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کو پولیو فری بنانے کے لیے مربوط، مؤثر اور قابلِ عمل حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ پولیو مہمات کو عوامی رضا مندی اور بھرپور تعاون سے مشروط کیا جائے گا، تاکہ اس قومی کاز میں زیادہ سے زیادہ شمولیت ممکن بنائی جا سکے۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "پولیو کے خاتمے کے لیے اجتماعی ذمہ داری اور قومی عزم ناگزیر ہے۔ پولیو مہم کو چیلنج سمجھ کر مؤثر انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ اندرون و بیرون ملک نقل مکانی انسداد پولیو کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے، جس پر قابو پانے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو سمیت مفاد عامہ کے دیگر معاملات میں اپوزیشن کی طرف سے مکمل تعاون حاصل ہے، جو خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "پولیو کے خلاف جنگ صرف قومی یکجہتی کے ذریعے ہی جیتی جا سکتی ہے۔ عوامی حمایت کے بغیر پولیو کے خاتمے کا خواب ممکن نہیں۔”

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بلوچستان حکومت کی انسداد پولیو کے لیے جاری کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی شمولیت اور آگہی ہی اس مہم کی کامیابی کی کنجی ہے۔ انہوں نے والدین اور علمائے کرام کے کردار کو کلیدی قرار دیا اور کہا کہ ان کی رہنمائی کے بغیر ہر مہم ادھوری ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، لیڈر آف دی اپوزیشن میر یونس عزیز زہری، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پانیزئی، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر امین خان مندوخیل، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ خان بادینی اور ڈاکٹر آفتاب سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.