منان مندوخیل
کوئٹہ – بلوچستان حکومت مالی سال 2025-26 کے لیے اپنا سالانہ بجٹ کل (منگل) کو پیش کرے گی۔ بجٹ پیش کرنے کی ذمہ داری صوبائی
وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی انجام دیں گے,اسمبلی جلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔
بلوچستان اسمبلی کا خصوصی بجٹ اجلاس کل دوپہر کو طلب کیا گیا ہے جس میں صوبائی وزیر خزانہ بجٹ تجاویز ایوان کے
سامنے رکھیں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر بلوچستان اسمبلی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، بجٹ میں صوبے کی مالی ضروریات، ترقیاتی منصوبے، تعلیم، صحت، اور انفراسٹرکچر جیسے اہم شعبوں کے لیے خطیر رقم مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں ممکنہ اضافے کی بھی
توقع کی جا رہی ہے۔