کوئٹہ، 13 جون

بلوچستان میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ نے طویل عرصے سے غیر حاضر 51 ماتحت طبی عملے کی خدمات سرینڈر کر دیں۔ ان میں 30 لیڈی سوشل ورکرز اور 21 دیگر معاون اسٹاف شامل ہیں۔

یہ فیصلہ باقاعدہ محکمانہ جانچ پڑتال اور متعدد مواقع فراہم کرنے کے بعد کیا گیا۔ڈی ایچ او کوئٹہ کے دفتر سے جاری ہونے والے دو علیحدہ علیحدہ حکم ناموں میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ملازمین طویل غیر حاضری کے مرتکب تھے۔ ان کی تنخواہیں گزشتہ سال دسمبر سے بند کی جاچکی تھیں،

جبکہ اب مزید کارروائی کرتے ہوئے انہیں ان کے جائے تعیناتی سے فارغ کر کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان کو ان کی برطرفی کی سفارش ارسال کر دی گئی ہے محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے میں صحت کے نظام کو فعال اور جوابدہ بنانے کے لیے سخت اور عملی اقدامات جاری ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا ویژن واضح ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ہر حال میں دستیاب ہوں اور کوئی بھی غیر ذمے دار ملازم نظام کا حصہ نہ رہے ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی سرکردگی میں محکمہ صحت اصلاحات کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے جہاں حاضری، شفافیت، اور جوابدہی کو بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی جو فرائض سے غفلت برتیں گے

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ دیانتداری سے کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حوصلہ افزائی جبکہ غیر حاضری کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی عوام کی صحت سے متعلق کسی بھی سرکاری فرد  کو لاپروائی کی اجازت نہیں دیں گے

اب صرف وہی ملازمین نظام کا حصہ رہیں گے جو ایمانداری سے خدمات انجام دیں گے ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق یہ اقدامات صوبائی حکومت کی اس پالیسی کا عکاس ہیں جو میرٹ، شفافیت اور عوامی فلاح پر مبنی ہے۔ بلوچستان کے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات مستقبل قریب میں مثبت تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی r

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.