سٹاف رپورٹر

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2025-26 کا صوبائی بجٹ متوازن، حقیقت پسندانہ اور عوامی فلاح و بہبود پر مبنی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری میں شفافیت، گڈ گورننس اور پائیدار ترقی کو بنیادی رہنما اصولوں کے طور پر اپنایا گیا ہے تاکہ صوبے کے سماجی اور معاشی مسائل کا دیرپا حل ممکن ہو۔

 

انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں تعلیم، صحت، روزگار کی فراہمی اور مربوط ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، تاکہ عوام کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے۔

 

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر "بلوچستان کلائمٹ چینج فنڈ” کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فنڈ ماحول دوست اقدامات، فطرت سے ہم آہنگ منصوبہ بندی، قدرتی وسائل کے تحفظ اور نیچر بیسڈ سلوشنز (NBS) کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

انہوں نے اس اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان ماحولیاتی توازن کی بحالی اور ایک محفوظ و صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.