سٹاف رپورٹر

کوئٹہ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر باوقار تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ان سے حلف لیا۔

تقریب میں سابق گورنرز جسٹس (ر) امیرالملک مینگل، امان اللہ خان یاسین زئی، بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر روف عطا، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ عطاء اللہ لانگو سمیت سینئر وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حلف برداری کی یہ تقریب ایک سنجیدہ اور باوقار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں عدالتی وقار اور روایات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.