منان مندوخیل

کوئٹہ (03 جون 2025) – وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خانوزئی اور مسلم باغ میں جاری غیر قانونی مائننگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اور سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کی لوٹ مار کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ معدنیات اور ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ بلا تاخیر غیر قانونی کان کنی بند کروائیں اور کارروائی کی رپورٹ فوری طور پر پیش کریں۔

میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ غیر قانونی مائننگ کے خلاف ایک مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی تیار کی جائے تاکہ اس سنگین مسئلے کا مستقل حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ مائنز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے بھرپور کارروائی کرے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر عملدرآمد نہ صرف صوبے کے قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

1 comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.