سٹاف رپورٹر
کوئٹہ: پولیس حکام کے مطابق تھانہ ہنہ کی حدود میں واقع کلی منگل کے علاقے میں زور دار بم دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، ترجمان صوبائی سنڈیمن ہسپتال کے مطابق 2 لاشیں اور 7 زخمی لائے گئے۔ ترجمان کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقع کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔