سردار محمد خوندی
چمن جمیعت علماء اسلام (ف) ضلع چمن کے نائب امیر مولانا حافظ گل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا صاحب کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم مزید علاج کے لیے انہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق مولانا حافظ گل پر حملہ اُس وقت کیا گیا جب وہ اپنے گھر کی مسجد میں نمازِ ظہر کے لیے اذان دے رہے تھے۔ اسی دوران ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔