سٹاف رپورٹر
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللّٰہ بلیدی کی نمازِ جنازہ بھاگ ناڑی میں ادا کر دی گئی۔ لیویز حکام کے مطابق اس موقع پر نصیرآباد ڈویژن کے اعلیٰ سول و عسکری حکام، ایف سی افسران، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے موقع پر پولیس اور لیویز فورس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، جو ریاستی سطح پر ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیا۔
ڈپٹی کمشنر بھاگ حبیب نصیر نےبتایا کہ ہدایت اللّٰہ بلیدی نے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہمہ وقت دیانت، خلوص اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔ ان کی شہادت نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔