سٹاف رپورٹر

کوئٹہ، ترجمان بلوچستان حکومت شاھد رند کے مطابق بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشت گردوں نے بینک اور اعلیٰ سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پر منظم حملہ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ اس واقعے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ہدایت بلیدی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاھد رند کے مطابق حملے کے دوران بینک کو لوٹ لیا گیا جبکہ مختلف سرکاری افسران کے گھروں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی ریاست کی خودمختاری اور رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے وقت اے ڈی سی کی رہائش گاہ میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے، تاہم سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی نے مزید جانی نقصان سے بچا لیا۔

ترجمان کے مطابق، یہ حملہ مبینہ طور پر بیرونی ایما پر موجود دشمن عناصر کی جانب سے کرایا گیا، جس کا مقصد بلوچستان میں بدامنی پھیلانا ہے۔

واقعے کے بعد ایف سی، پولیس اور لیویز فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے اور سرچ و کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ریاست دشمن عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

شہید ہدایت بلیدی کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے اپنی جان دے کر بہادری اور حب الوطنی کی نئی مثال قائم کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.