علی خان مندوخیل

ژوب گزشتہ روز عدالت کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے گئے، جس کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

گنتی کے عمل کو درمیان میں روک دیے جانے پر پشتون خواہ نیشنل عوامی پارٹی (PkNAP) نے شدید احتجاج کیا اور ژوب-کوئٹہ قومی شاہراہ کو بند کر دیا۔ احتجاج کا دائرہ قلعہ سیف اللہ، نسائی اور خانوزئی ، کوئٹہ تک پھیل گیا، جہاں مظاہرین نے سڑکوں پر دھرنا دے کر ٹریفک مکمل طور پر معطل کر دی۔

قومی شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دوبارہ گنتی کا عمل فوری اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔

PkNAP کے رہنماؤں نے انتظامیہ پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر گنتی کے عمل میں تاخیر یا رکاوٹ جاری رہی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جبکہ مظاہرین اور حکام کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.