کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) – وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ امور حیوانات و لائیو اسٹاک کے ایک اہم اجلاس میں صوبے میں مویشیوں میں پھیلنے والی خطرناک بیماری لمپی اسکن کے تدارک کے لیے فوری اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے 150 ملین روپے کی سمری پر دستخط کرتے ہوئے ہنگامی فنڈز کی منظوری دے دی۔

 

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے بتایا کہ لمپی اسکن بیماری مویشیوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حرکت کے باعث تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس بیماری کی روک تھام کے لیے بلوچستان کو دیگر صوبوں سے ملانے والے سرحدی اضلاع میں اسپرے اور ویکسینیشن کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

 

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے تاکہ اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں بروقت اسپرے کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ بیماریوں سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

 

وزیراعلیٰ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ گوشت کی بہتر پراسیسنگ سے اسے دیگر ممالک خصوصاً مشرق وسطیٰ کو برآمد کیا جا سکتا ہے، جو نہ صرف مقامی معیشت کو فائدہ دے گا بلکہ کسانوں اور مالداروں کے لیے آمدنی کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

 

اجلاس میں صوبائی وزیر امور حیوانات سردار زادہ فیصل خان جمالی، سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی، سیکریٹری خزانہ عمران زرکون اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.