سٹاف رپورٹر

یارو پشین کے علاقے یارو سے ایک کم عمر لڑکی کے اغواء کا مقدمہ لیویز تھانہ یارو میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر نمبر 07/2025 کے مطابق لڑکی 2025 کو شام 7 بج کر 15 منٹ پر اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی۔

ابتدائی تفتیش اور رشتہ داروں و عزیزوں سے دریافت کے بعد یہ معلوم ہوا کہ لڑکی کو کراچی لے جایا گیا ہے۔ خفیہ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق لڑکی کو نجیب اللہ ولد عبدالشکور سکنہ کلی عبدالشکور کاکر، کراچی نے اغواء کیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 365/B کے تحت درج کیا گیا ہے، جو شادی پر مجبور کرنے کی نیت سے اغواء کے متعلق ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

واقعے پر علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے اور مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی لڑکی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس کیس میں فوری ایکشن لیں، لیویز حکام کو ہدایات جاری کریں اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پشین کے عوام کو ریاستی اداروں سے اُمید ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.