چاغی (نمائندہ )

 بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں پولیس کی ایک خفیہ کارروائی خونریز تصادم میں تبدیل ہو گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق، مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا، جہاں موجود ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا، جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سمیت ایک اور اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی چاغی نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے زخمیوں کو فوری طور پر دالبندین کے پرنس فہد ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے ڈی ایس پی اور دیگر شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں استعمال ہونے والے اسلحے اور دیگر شواہد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.