نیوز ڈیسک

 

ریور بیسن واٹر ریسورسز پراجیکٹ کے تحت کلی گل محمد زہری چشمے کی بحالی کا سنگ بنیاد ایک باوقار تقریب میں رکھا گیا۔ اس تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جب کہ دیگر سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے، جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی کے انجینئر، نائب چیئرمین نال اور منصوبے کے کنٹریکٹر شامل تھے۔

تقریب کے دوران شرکاء نے FAO (فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن) کی مقامی سطح پر پانی کے وسائل کی بہتری کے لیے جاری کوششوں کو خوب سراہا۔ مقررین نے کہا کہ FAO کے منصوبے نہ صرف مؤثر ہیں بلکہ مقامی ضروریات کے عین مطابق بھی ہیں، جو پانی کی قلت جیسے سنگین مسائل کے حل میں عملی کردار ادا کر رہے ہیں۔

شرکاء نے FAO کے ساتھ آئندہ بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مطالبہ کیا کہ ایسے منصوبوں کو مزید علاقوں تک وسعت دی جائے تاکہ بلوچستان میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.