Screenshot

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی حاجی علی مدد جتک کوئٹہ میں ایک ریلی کے دوران بم دھماکے سے بال بال بچ گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب علی مدد جتک کا قافلہ ریلی میں شریک تھا۔ وہ محفوظ رہے، تاہم پیپلز پارٹی کے متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔

سول اسپتال کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق اس حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ۱۰ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں علاج دی جارہی ہے۔

علی مدد جتک حالیہ دنوں میں بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔2025

حاجی علی مدد جتک کے قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

عوامی قیادت پر حملے دراصل بلوچستان کے امن پر وار ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہماری اجتماعی قوت ارادی کو متزلزل نہیں کر سکتیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

یہ ریلی بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور پاکستان کی خودمختاری کے دفاع کے لیے قومی اتحاد کا مظاہرہ کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ ریلی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی، سول سوسائٹی اور مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

بم دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ شہر بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے جمہوری آوازوں کو دبانے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.