کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج "جشنِ فتح” کے عنوان سے ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ یہ جلسہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے تناظر میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
جلسہ سہ پہر 3 بجے کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں شروع ہوگا، جس سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکینِ اسمبلی اور قبائلی عمائدین خطاب کریں گے۔
جلسے کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو سراہنا ہے۔
—