سٹاف رپورٹر
کوئٹہ: 12 مئی 2025
محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال چمن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرشید نصار کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ مذکورہ اقدام بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلنری ایکٹ 2011 کے سیکشن 6(2) کے تحت کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈاکٹر عبدالرشید نصار پر ادویات کی خریداری میں غفلت، بدانتظامی اور بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ انہیں فوری طور پر محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
مزید برآں، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ الزامات کی تفصیلی انکوائری کریں اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ سفارشات کے ساتھ پیش کریں۔