پاکستان کی جانب سے بھارت جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار)
شروع کردیا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیس، کئی ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام سمیت متعدد اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیس سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستی شامل ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کے آپریشن بُنْیَانُ مَّرْصُوْص میں تباہ کیے گئے

  • بھارت کے پاور گرڈ کے 70 فیصد حصے کو سائبر حملے میں ناکارہ بنایا گیا
  • بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک
  • آدم پور میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے بھارت کا ایس-400 دفاعی نظام تباہ کر دیا
  • مقبوضہ کشمیر میں راجوڑی اور نوشہرہ سے پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ کردیا گیا
  • کے جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ
  • اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو تباہ
  • آدم پور، اودھم پور، پٹھانکوٹ، سورتھ گڑھ، سرسہ، بھٹنڈا، ہلوارا ایئر فیلڈز اور اکھنور ایوی ایشن بیس تباہ
  • دہرنگیاری میں آرٹلری گن پوزیشن تباہ
  • بیاس میں براہموس میزائلوں کا ذخیرہ
  • لائن آف کنٹرول پر ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، پتھیلی ٹاپ کی بھارتی پوسٹیں، خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر بالمقابل سنکھ بھی مکمل تباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.